اوراد و وظائف

آیاتِ قرآنی اپنے اندر خیر و برکت کا ایک لامتناہی خزینہ لئے ہوئے ہیں۔ اسی طرح صفاتِ باری تعالٰی کو یاد کرنا اور ان کا ورد کرنا بے پناہ خیروبرکت اور استجاب دُعا کا باعث ہوتا ہے۔ زمانہ نبوی ﷺ سے ہی امت مسلمہ کو ان آیات قرآنی اور دیگر اوراد کی برکات سے مستفید کرنے کے لئے اوراد و وظائف کی تعلیم دی جاتی رہی ہے۔ الحمدللہ خواجگان نسبت رسولیﷺ نے بھی اس سُنت مبارکہ کو زندہ رکھا ہے اور وابستگان سلسلہ کے لئے بالخصوص اور تمام مسلمانوں کے لئے بالعموم اوراد و وظائف تعلیم فرمائے ہیں تاکہ ان کی کثرت سے دلوں پر جما زنگ اور میل دور ہوں اور روح پر لگی کثافتیں دُھل جائیں۔