|
رہبر اعظم طریقت نسبت رسولی پیر نظیر احمد رحمۃ اللہ علیہ کا طریقہ تعلیم نہایت سہل تھا۔ مشکل سے مشکل مسائل طریقت کو انتہائی خوبصورتی اور سادگی کے ساتھ بیان فرما دیا کرتے تھے۔ ۔ آہستہ اور دھیمی آواز میں بات کرتے اور ہر لفظ سننے والے کی سمجھ میں اچھی طرح آجاتا اور دریافت بھی فرماتے کہ بات سمجھ میں آگئی ۔ ورنہ وہ مزید تفصیل فرما دیتے اکثر چھوٹی چھوٹی عمومی مثالوں سے اہم مسائل سمجھا دیتے۔حضور کے ارشادات طریقت، اس کی اصل اور اس کی اہمیت اور طالبان سلوک کی راہنمائی کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں۔ جو شخص بھی خلوص دل اور صدق طلب سے ان فرامین کو پڑھے اسے خود محسوس ہوگا کہ نور معرفت جہالت کا پردہ چاک کرکے اس کے قلب و نظر کو سیراب کر رہا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ اعلٰی حضرت کے فرامین کو مختلف عنوانات کے تحت یکجا کردیا جائے تاکہ مخصوص موضوعات سے متعلق مواد ایک ہی جگہ فراہم ہو سکے۔ اس سلسلہ میں صوفی عبدالرشید صاحب کی تصنیف "نسبت رسولی" جو اعلٰی حضرت کی سوانح حیات اور تعلیمات پر مشتمل ہے، اس سے استفادہ کیا گیا ہے اور متن کی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے اسلوب کو انٹرنیٹ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ |
|
|
تعلیمات نظیریہ